کراچی، سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر پر نامعلوم افراد کا دفتر میں گھس کر تشدد

جمعہ اپریل 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2017ء) سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر پر نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر تشدد کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سیسی ہیڈ آفس میں سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور دفتر میں گھس کر ڈاکٹر ممتاز کو زدکوب کیااور کمرے میں توڑ پھوڑ کی_واقعے کے بعد گلشن اقبال تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل سیکورٹی کے ایڈوائزر نے کافی عرصے سے ایک ملازم کے میڈیکل کے بل روک رکھے تھے، یہ واقعہ شاید اسی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments