کراچی،آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) آئی آئی چندریگر روڈ پرکثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی اگ پر تین گھنٹے میں قابو پالیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کثیر منزلہ عمار ت کی 15 ویں منزل پر صبح پانچ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی،ابتدا میں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ نے رفتہ رفتہ 16 ویں،17 ویں اور 9 ویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ کی ایک اور گاڑی، اسنارکل بھی پہنچ گئی،عمارت میں دو افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں فائر بریگیڈ کے عملے نے نکال لیا،تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کثیرالمنزلہ عمارت میں قائم مختلف نجی اداروں کے دفاتر کو شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،کچھ دن پہلے ہاکس بے ماڑی پور روڈ پر موجود گودام میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں