کراچی، این ٹی ایس کے تحت سی ٹی ڈی اور آر آر ایف میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 1507امیدوارحتمی طورپر کامیاب قرار

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیئے میں بتایا کہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ سندھ کی جانب سے پولیس میں میرٹ اہلیت کی بنیاد، پر بھرتیوں کے حوالے سے اٹھائے گئے غیرجانبدارانہ اقدامات میں این ٹی ایس کے تحت سی ٹی ڈی اور آرآرایف میں کانسٹیبل کی آسامیوں کے لیئے 50562 امیدواروں نے درخواستیں دیں جن میں سے 30821امیدواروں نے فزیکل امتحانات میں حصہ لیا اور9410 امیدواروں نے تحریری امتحان کے لیئے کوالیفائی کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریری امتحانات میں کامیاب ہونیوالے 6025 امیدواروں کو انٹرویوز کے لیئے طلب کیا گیا جس میں سے 3097 امیدواران نے پچاس فیصد(25) مارکس حاصل کیئے جنھیں بعداذاں ہیپاٹائٹس اے اور بی کے اسکریننگ ٹیسٹ کے لیئے بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 3097 امیدواروں میں سے 120 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ 2875 امیدواروں کی ہیپاٹائٹس اے اور بی کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ 102 امیدوار ایسے تھے جو اسکریننگ ٹیسٹ کے عمل میں غیر حاضر رہے اور انہوں نے حصہ نہیں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس میں بھرتی کے تمام تر امور کو غیرجانبدارانہ اور شفاف بناتے ہوئے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر حتمی طور پر سی ٹی ڈی میں 1000 جبکہ آرآرایف میں 507 امیدواران کو تمام مراحل میں کامیاب اور نمایاں کارکردگی کا حامل قرار دیتے ہوئے دستیاب 1507 ویکنسیز کے لیئے میڈیکل لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 1507کامیاب امیدواروں کی فہرست سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں