ورلڈ لیبر ڈے بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ یکم مئی کو ہو گی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) مزدوروں کے عالمی دن کو شایان شان انداز میں منانے کیلئے کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ورلڈ لیبر ڈے بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ‘‘ یکم مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر اور کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فدا حسین بلوچ نے بتایا کہ کل 26 کیٹگری کے مقابلے ہوں گے، پاکستان کے معروف قانون دان اور پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے چیئرمین عابدعلی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ مہمان خصوصی ہوں گے جو پوزیشن حاصل کرنے والے بوائز اینڈ گرلز باکسرز میں انعامات تقسیم کریں گے۔

چیمپئن شپ میں 60 سے زائد بوائز اینڈ گرلز باکسرز شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے اسپورٹس کوآرڈینٹر ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ باکسنگ کی ترقی و ترویج کے لئے عابد علی ایڈووکیٹ کی جانب سے اہم اعلان کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اصغر بلوچ، جمعہ خان بلوچ، خان محمد بلوچ اور لیاقت بلوچ مہمان خاص ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں