کراچی،پولیس مقابلہ،فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او کا ڈرائیور جاں بحق،ملزم فرار

ہفتہ اپریل 20:31

کراچی،پولیس مقابلہ،فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او کا ڈرائیور جاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے ملیر ماروی گوٹھ میں پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ،پولیس افسر ایس ایچ او کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ماروی گوٹھ میں پولیس اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی،پولیس کو دیکھ کر وہاں پر موجود اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،اغوا کاروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کا ڈرائیور فرحت اللہ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments