بازاروں،مساجد،سکولوں کو خون میں نہلانے والوں ،سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنیوالے کسی صورت رعایت کے قابل نہیں، میاں افتخارحسین

انسانوں کو مارنے ڈرپوک لوگ ہوتے ہیں ، پیار محبت بانٹنے والے کبھی نہیں ڈرتے،دہشت گردوں کو کسی صورت اچھے روپ میںپیش نہیں کرنا چاہیے، باچاخان مرکزمیں خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بازاروں،مساجد،اسکولوں کو خون میں نہلانے والوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے کسی صورت رعایت کے قابل نہیں،مجرم کو ملزم نا سمجھا جائے ،احسان اللہ احسان کے لیے پھانسی بھی معمولی سزا ہے ، اگر اجتماعی طور پر ہتھیار ڈالیںاور آئندہ پر امن رہنے کی یقین دہانی کروائیں تب ریاست کو انہیں کوئی رعایت دینے کے بارے میں سوچا جانا چاہیے ،، انسانوں کو مارنے ڈرپوک لوگ ہوتے ہیں جبکہ پیار محبت بانٹنے والے کبھی نہیں ڈرتے،دہشت گردوں کو کسی صورت اچھے روپ میںپیش نہیں کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں پارٹی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بد ترین زیادتیوں کے باوجود ہم نے الیکشن نتائج کو تسلیم کیا ،پانامہ کیس کا ملک میں کرپشن کے خاتمے سے کوئی تعلق نہیںپانامہ کیس کا سپریم کورٹ میں جانا اداروں کی ناکامی ہے افسوس کہ پانامہ کے حوال سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے بجائے اس کا مذاق اڑایا جارہا ہے ،ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں،شخصیات کے بجائے ملکی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا،پختونوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈوںکو فی الفور بحال کیا جائے ،قومی شناختی کارڈکے اجراء کے حوالے سے رکاوٹیں انتہائی افسوس ناک ہے ،ہم مظلوم قومیتوں کے ساتھ ہیں ،اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اوپر لگنے والے تمام الزاموں سے بری الزمہ ہوچکی ہے ، مسلمانوں اور پختونوں کا خون بہانے والے کسی صورت رعایت کے قابل نہیں ہیں،کارکنان عوامی رابطہ مہم میں تیزی لیکر آئیں،شہر کی بد امنی کے حوالے سے جو موقف میں 2006 سے اختیار کیا آج وہی باتیں مصطفیٰ کمال نے کیں،اس ملک کے لیے پہلے بھی قربانیاں دیں تھیں اور آئندہ بھی دیں گے ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سمیت ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں