کراچی،نشے میں دھت ڈرائیور نے کار موٹرسائیکل پر چڑھادی، میاں بیوی اور 2 بچے زخمی

اتوار 30 اپریل 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت زخمی ہوگئے۔ مشتعل شہریوں نے نشے میں دھت کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کار سوار خود کو پولیس اہلکار ظاہر کررہا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق عزیز آباد گلشن شمیم میں ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نشے میں دھت شخص نے موٹرسائیکل سوار فیملی پر گاڑی چڑھا دی، جسے موقع پر موجود شہریوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کار کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ کار سوار خود کو پولیس اہلکار ظاہر کررہا تھا۔مقامی تھانے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نشے میں دھت شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشتعل شہریوں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پاکستان قومی رضا کار کا اہلکار ہے۔ ملزم کے قبضے سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی تاہم ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں