اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی ،جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودیہ جانیوالے مسافر سے منشیات ..

کراچی ،جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودیہ جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2017ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف ) نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(خبر جاری ہے)

اے ایس ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر علی شیر کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم علی شیر نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا تاہم جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں