اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںرواں سیزن 68لاکھ ٹن ریکارڈ چینی تیار ،عالمی منڈی میں نرخ گھٹ گئے برآمدی ..

رواں سیزن 68لاکھ ٹن ریکارڈ چینی تیار ،عالمی منڈی میں نرخ گھٹ گئے

برآمدی کوٹے میں اضافے میں تاخیر ، ملزمالکان نے برآمدات کو سبسڈی سے مشروط کردیا سبسڈی نہ دی گئی توملک قیمتی زرمبادلہ کے حصول سے محروم رہ جائیگا، شوگر ملز ایسو سی ایشن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2017ء)رواں سیزن چینی کی پیداوار تاریخ کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ۔پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 68 لاکھ ٹن چینی تیار کی جاچکی ہے ،پنجاب میں 42 لاکھ ٹن اور سندھ میں 21 لاکھ ٹن چینی تیار کی گئی ،چینی کی ریکارڈ پیداوار کے باعث عالمی منڈی میں اس کی قیمت 100 ڈالر تک گھٹ کر 443 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

(خبر جاری ہے)

دوسری جانب ملز مالکان نے برآمدی کوٹے میں اضافے میں تاخیر کا ذمہ دار وزارت تجارت کو ٹھراتے ہوئے چینی کی برآمدات کو سبسڈی سے مشروط کردیا ہے ۔پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اس وقت کاشتکاروں کی 25 سے 30 ارب روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں ، اگر برآمدات پر سبسڈی نہ دی گئی تو ایک طرف تو کسانوں کی ادائیگیاں کھٹائی میں پڑ جائیں گی تو دوسری جانب ملک چینی کی برآمدات کی مد میں حاصل ہونے والے قیمتی زرمبادلہ سے بھی محروم ہوجائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں