محنت کشوں کا عالمی دن،آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت تمام مالیاتی ادارے بند رہیںگے

اتوار 30 اپریل 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے باعث آج(پیر)یکم مئی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت تمام مالیاتی ادارے بند رہیںگے،اس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،پیر یکم مئی کولیبر ڈے کے موقع پر سندھ میں تمام سرکاری،نیم سرکاری اداروں،کارپوریشنز،لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے زیر انتظام آنے والے اداروں میں تعطیل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں