مشرف آمریت کی ڈرائی کلین مشین کے آپریٹر عمران خان نے پاکستان کی محب وطن سیاسی قیادت کی نیک نامی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے، علی اکبرگجر

ْ

اتوار 30 اپریل 2017 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مشرف آمریت کی ڈرائی کلین مشین کے آپریٹر عمران خان نے پاکستان کی محب وطن سیاسی قیادت کی نیک نامی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ لے لیا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی سیاست میں ناخوشگوار اضافہ ثابت ہوئی ہے ایسی جماعتوں کا ملکی سیاست میں رہنا قومی سلامتی اور ملکی وحدت کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہی․ عمران خان کی آگ اگلتی بیان بازیاں ہر پاکستانی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں․ عمران خان کو سیاسی میدان سے آئوٹ نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں اوے اور ابے تبے کی زبان بولنے والی نسلیں ہونگی․ عمرانی نظریہ سیاست دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور غلط تاثر کا باعث بن رہا ہی․ سیاسی اختلافات کو ذاتی مقاصد کے لئے ایسی حد تک لے جانا جہاں ملک کی قومی قیادت کا کردار داغدار کیا جا رہا ہو قوموں کی تباہی کا سبب بنتا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان ملکی سیاست کو بدنام کرنے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بے سروپا الزامات لگانے پر عمران خان اور ان کی جماعت کو متنبہ کرتی ہے کہ سیاست کی حدود سے باہر نکلنے کے مضر اثرات کو یاد رکھیں اور ایک سنجیدہ سیاسی ورکر کا رویہ اپنائیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنی قیادت پر جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں چاہتے کہ ملک میں سالوں بعد قائم ہونے والے امن اور ترقی کے تیز رفتار پہئیے کو عمرانی سیاست کی بھینٹ چڑھنے دیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر الزامات اور جھوٹ کے سہارے سیاسی زندگی حاصل کرنا ناممکن ہی؛ ہماری مخالفت کرنے والے سیاسی عناصر عوام کی خدمت کا راستہ اپنائیں عوام اگر ان کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیتے ہیں تو پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی جس طرح ہماری قیادت نے اعلی جمہوری روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبر پختونکوا اور سندھ میں بد ترین سیاسی مخالفین کی حکومتیں برداشت کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں