کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کے تحت سواتی محلہ شیر پائو کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 30 اپریل 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر گل محمد کی نگرانی میں شیر پائو کالونی لانڈھی سواتی محلہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں 5سو سے زائد مریضوں کے مفت طبی معائنے ،مرض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے ساتھ طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کی گئی ادویات مفت فراہم کی گئی ڈاکٹر گل محمد کی نگرانی میں قائم فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ امراض کے ماہرین نے عوام کا طبی معائنہ اور ادویات تجویز کی کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر گل محمد ،فنانس سیکریٹری حنیف اللہ ،ڈاکٹر بہادر علی اور دیگر کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ادارہ عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،ہم عوام کو بنیادی علاقائی مسائل تعلیم کے فروغ کے ساتھ مختلف امراض سے عوام کو آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے مہم کا آغاز کیا ہوا اس وقت کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف گوٹھوں میں چکن گونیا ،ڈینگی اور انسداد پولیو کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے کیمپ قائم کررکھا ہے جہاں عوام کو مرض سے بچائو سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں