گوجرانوالہ،بجلی بند رہیگی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:47

گوجرانوالہ۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق انتہائی ضروری ترقیاتی کاموں کے باعث 6اکتوبر کو 132کے وی کالج روڈ گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمیشن لائن نمبر1اور2سے ملحقہ تمام فیڈوں پر بجلی کی سپلائی صبح 8سی10 جبکہ ٹرانسمیشن لائن نمبر3اور4سے ملحقہ تمام فیڈروں پر بجلی کی سپلائی دن10سی12بجے تک معطل رہے گی اسی طر ح 10اکتوبر کو132کے وی فتح پور گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمیشن لائن نمبر1اور2سے ملحقہ تمام فیڈروں پر بجلی کی سپلائی صبح9سے دن11بجے تک منقطع رہے گی۔

(جاری ہے)

پاور کیبل لگانے کے ضروری کام کے باعث 6اکتوبر کو صبح 8سے دن12بجے تک 132کے وی چیانوالی گرڈ اسٹیشن کے ایس کے ایس ، اے کے سٹیل، الحرم، نیو جوبلی، اًپر چناب اور انڈسٹریل ویسٹ فیڈروں 132کے وی نوشہرہ ورکاں گرڈ اسٹیشن کے تتلے عالیٰ اور 132کے وی انڈسٹریل شیخو پورہ کے دیپے پور فیڈر پر جبکہ اسی دن 132کے گرڈ اسٹیشن گجرات نمبر2پر بجلی کی سپلائی صبح7سے 11بجے تک بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں