جامعہ اردو کے اساتذہ پر تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا،جمعیت

اپنے حق اور جائز مطالبات کے حصول کے لئے نکلنے والے اساتذہ پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد سمجھ سے بالاتر ہے،احسن کمال

پیر 15 جنوری 2018 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) جامعہ اردو کے اساتذہ پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد پرسراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے حق اور جائز مطالبات کے حصول کے لئے جمع ہونے والے اساتذہ پر تشدد و ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو احسن کمال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے اساتذہ سینیٹ میںہونے والے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس پر جامعہ کی انتظامیہ نے اپنے گارڈز کے ذریعے اساتذہ پر تشدد کروایا، خواتین اساتذہ کو دھکے دئے گئے اور ہراساں کیا گیا۔بعد ازاں پولیس نے اساتذہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسلامی جمعیت طلبہ اس عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار ہونے والے اساتذہ کو فی الفور رہا کیا جائے،اور انکے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں