حکومت سندھ نے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے سیل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 15 جنوری 2018 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) حکومت سندھ نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ٹی آئی سی کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ میں " معاہدوں پر عملدرآمد سیل " کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہی, تاکہ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں اور قوانین جن پر پاکستان نے دستخط کئے ہیں اور ان کی توثیق کی ہے پر حکومت پاکستان سے مطابقت کے ساتھ نظام وضع اور عملدرآمد کیا جائی.

(جاری ہے)

محکمہ قانون حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری محکمہ قانون حکومت سندھ " معاہدوں پر عملدرآمد سیل " کے کنوینر ہونگے،ان کی ممبر چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن جبکہ دیگر ممبران میں چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ،سیکریٹری داخلہ ,سیکریٹری ہیومن رائٹس ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ، سیکریٹری وومن ڈیولپمنٹ ، سیکریٹری ہیلتھ ، سیکریٹری لیبر اور افرادی قوت، سیکریٹری ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ، سیکریٹری کالجز ایجوکیشن ، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکریٹری پاپولیشن ، سیکریٹری اقلیتی امور ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سیکریٹری مذہبی امور ،اوقاف اور زکواة ، سیکریٹری ماحولیات اور کوسٹل ڈیولپمنٹ اور ان کے نامزدکردہ افسران جو کہ 19گریڈ سے کم نہ ہوں ممبر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں