کراچی، بلاول ہاؤس کے باہر جیالے آپس میں ہی لڑ پڑے

کارکنان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی

پیر 15 جنوری 2018 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) بلاول ہاؤس کے باہر جیالے آپس میں ہی لڑ پڑے ۔کارکنان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ سندھ میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بلاول بھٹو پریس کانفرنس کرکے باہر نکلے تو جانثاران بے نظیر کے نام سے مشہور بلاول ہاؤس کے سابقہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بلاول سے ملنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

جس پر بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔اس موقع پر جانثاران بے نظیر کی جانب سے مذاحمت کی گئی اور بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز اور جانثاران بے نظیر میں ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔بلاول بھٹو کسی سے ملے بغیر ہی چلے گئے جبکہ اس موقع پر موجود جیالوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔واضح رہے کہ 21 دسمبر 2017 کو بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ بابر اور جانثاران بے نظیر کے انچارج بابر سندھو آپس میں لڑپڑے تھے ۔جس کے بعد بابر سندھو کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں