ملک میں نظام ِ مصطفیٰ کا قیام ہی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ، نعیم اختر

جماعت اسلامی ملک میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہے قوت ِ گویائی و سماعت سے محروم افراد محبت اور توجہ کے مستحق ہیں اسلامک ڈیف ایسو سی ایشن اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر نے کے لیے تیار ہے،سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع شر قی

پیر 15 جنوری 2018 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) جماعت اسلامی ضلع شر قی کے سیکریٹری نعیم اختر نے کہا ہے کہ ملک میں نظام ِ مصطفیٰ کا قیام ہی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں مصروف ہے ۔قوت ِ گویائی و سماعت سے محروم افراد محبت اور توجہ کے مستحق ہیں ۔خدمت ِ انسانیت فرض سمجھ کر ادا کر تے ہیں ۔

اسلامک ڈیف ایسو سی ایشن اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر نے کے لیے تیار ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ارقم اسلامک سینٹر میں اسلامک ڈیف ایسو سی ایشن کراچی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے 3ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے صدراسلامک ڈیف ایسوسی ایشن کراچی خورشید احمد ،نائب امیرضلع شرقی توفیق الدین صدیقی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔نعیم اختر نے مزید کہا کہ راہ حق میں نبی کریمؐ کی جدوجہد ولازوال قربانیاں مشعل راہ ہیں ،آپؐ کے امتی ہونے کی حیثیت سے ان کی سنت کوزندہ کرنے کے لیے تن من دھن لگا نے کی ضرورت ہے ،تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔

ہم ایسی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جہاں رب تعالی کے سوا کسی اورکا ڈروخوف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت جماعت اسلامی سماجی وامدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دکھی ،تکلیف میں مبتلا اور مستحق افراد کوتنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔مستحقین کو راشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت کے ستائے عوام ریلیف چاہتے ہیں ،مستحق افراد کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے ۔

نعیم اختر نے کہا کہ اللہ کے بندوں سے محبت اصل ہدف ہے ،اللہ رب العزت جس کوچاہتا ہے اسے دین کا شعوردیتا ہے ۔ آزمائشیں اورمشکلات انبیاء علیھم السلام نے برداشت کریں ۔راہِ حق میں صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔انبیاؑ کی سنت کوزندہ کرنے کے لیے صبرواستقامت کا مظاہرہ ضروری ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں