کاٹی کی جانب سے قصور کے واقعے کی مذمت ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اجتما عی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے ، صدر کاٹی طارق ملک

پیر 15 جنوری 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے قصور کے واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کاٹی کے اجلاس میں معصوم بچی زینب کے ظالمانہ قتل کی شدید مزمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

کاٹی کے صدر طارق ملک کا کہنا تھا ایسے واقعات رونما ہونے سے قوم کا مستقبل خطرے میں دکھائی دیتا ہے، یہ ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے، حکومتی سطح پر فوری قانون سازی اور اقدامات کے ساتھ ساتھ بطور معاشرہ بھی ہمیں اپنی ذمے داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائیوں اور مجرموں کو کڑی سزائیں دینے کے ساتھ بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں