کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں مکان سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،فائرنگ کے واقعات میں 3زخمی

پیر 15 جنوری 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں مکان سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی۔

لاش کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے۔لاش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔سرسید پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز اکبر،غیاث اور یاسین کو گرفتار کرکے اسلحہ۔موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔زمان ٹاون پولیس نے دو ملزمان سلیم اور بلال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔شاہراع فیصل پولیس نے ملزم غلام نبی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ملزمان منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ٹیپو سلطان پی سی ایچ ایس سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زمان نامی شخص زخمی ہو گیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گلشن معمار میں سیکیورٹی گارڈ شاہد اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اورنگی ٹاون الفتع قبرستان کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے شاہد نامی شخص زخمی ہو گیا۔سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں