انتظاراحمدقتل کیس میں اہم پیش رفت،واقعہ میں ملو ث مزید 2ملزمان نے گرفتاری پیش کردی

مومن آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مفرورملزم گرفتارکرلیے، کورنگی کے علاقے چکراگوٹھ سے نامعلوم شخص کی تشددزدہ لاش برآمد

پیر 15 جنوری 2018 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) انتظاراحمدقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،جس میں فائرنگ میں ملوث مزید2اہل کاروں نے درخشاں تھانے میں اپنی گرفتاری پیش کردی ہے۔ مومن آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مفرورملزم گرفتارکرلیے، کورنگی کے علاقے چکراگوٹھ سے نامعلوم شخص کی تشددزدہ لاش ملی جسے شناخت کیلئے سردخانے منتقل کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسی ایل سی اہل کاروں کی جانب سے انتظاراحمدقتل کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایسی ایل سی کے مزیددواہل کاروں نے اپنی گرفتاری دیدی ہے،، گرفتاری دینے والے اہل کاروں میں بلال اوردانیال شامل ہیں۔ انتظاراحمدقتل میں ملوث دونوں اہل کاروں نے درخشاں تھانے میں اپنی گرفتاری پیش کی جس کے بعداب تک مجموعی طورپرگرفتارافسران واہل کاروں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلستان جوہرمیں بچے سے مبینہ زیادتی کے ملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق بچے کے طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدملزم کے خلاف گلستان جوہرتھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ادھرمنگھوپیرانویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دوملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ عاصمہ اورطیب فاروق نامی شخص کوقتل کرکے لاش کارمیں ڈال کرفرارہوگئے تھے ۔پولیس کے مطابق مقتول فاروق خیابان جامی کارہائشی اوراس کاتعلق ہزارہ سے تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کامقدمہ مقتول کی اہلیہ حناکی مدعیت میں درج کرلیاہے۔ ادھراے ٹی ایم اسکیمنگ کے معاملے میں ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتارچائنیزملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہے جس میں ایک ملزم کوایٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈیفنس کے نجی بینکوں سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم چرائی تھی۔ڈاکس تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل چورکوگرفتارکرلیا،، دوسری جانب مومن آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومفرورملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔ادھرکورنگی کے علاقے چکراگوٹھ میں زیرتعمیرمکان سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔جس کے سرپرتشددکے گہرے نشان ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کوسردخانے منتقل کردیاگیاہے جبکہ سیعدآبادمیں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 70مشتبہ افرادکوحراست میں لیاجن میں 37 افرادسے اسلحہ برآمدہواجس کے بعدان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں