نائن زیرو سے گرفتار 26 دہشت گردوں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت29جنوری تک ملتوی

پیر جنوری 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 دہشت گردوں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث 29 جنوری تک ملتوی کردی۔پیر کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار 26 دہشت گردوں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مقدمات میں سزا کے مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو، عامر سر پھٹا، عامر تیلی سمیت دیگر 26 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم فاضل جج کی عدم موجودگی پر مقدمات کی کارروائی 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے تمام دہشت گردوں کو رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔آپریشن کے دوران رینجرز نے ایم کیو ایم مرکز سے 250 سے زائد مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments