عدالت نے شاہراہ فیصل پر تین علما کے قتل کیس میں گرفتار ملزم علی حیدر پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی

پیر 15 جنوری 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہراہ فیصل پر تین علما کے قتل کیس میں گرفتار ملزم علی حیدر پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ سے مقدمے کے گواہان طلب کرلئے۔پیر کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شاہراہ فیصل پر قتل ہونے والے تین علما کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں مقدمہ کے مفرور ملزم علی حیدر کو گرفتار کرکے پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے ملزم علی حیدر پر فرد جرم عائد کیا۔ملزم کی جانب سے فرد جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی27 جنوری ملتوی کردی۔واضح رہے 2013میں شاہراہ فیصل پر تین علما اکرام مفتی عبدالمجید دین پوری، مفتی صالح اور مولانا حسان کو قتل کیا گیا تھا۔علما قتل کیس میں سیاسی جماعت کے کارکن علی حیدر، علی حسن زیدی، ظفر عرف کاکا بندا، وجاہت عرف چکنا گرفتار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں