اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 22 جنوری سے شروع ہوگی

کراچی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 22 جنوری سے شروع ہوگی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء)کراچی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 22 جنوری سے شروع ہوگی۔ 6 روزہ مہم کے دوران کراچی کی تمام یوسیز میں ویکسینیشن کی جائے گی اور22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم ٹاکس فورس کے اجلاس میں سال کی پہلی پولیو مہم کے سلسلے میں انسداد پولیو مہم کے لئے تیار کئے گئے مائیکرو پلان پر غور کیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ مہم میں 9 ہزار سے زائد پولیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ہرعلاقے کی رضاکار ٹیمیں صرف علاقہ مکینوں پر مشتمل ہوں گی۔ علاقوں کی رضا کار خواتین کے ذریعیماوں کی رہنمائی بھی کی جائے گی۔اعجاز احمد خان کا کہنا تھا کہ والدین کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ کمیونٹی اور والدین میں پولیو کے قطروں کی اہیمت اجاگر کی جائے۔ کمشنر کراچی کی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور موثر مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں