اختر کالونی میں دکان کے کاونٹر سے پیسے چوری کرنے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

پیر 15 جنوری 2018 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے اختر کالونی میں دکان کے کاونٹر سے پیسے چوری کرنے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیاجبکہ ساتھی موقع سے فرار ہو گیا،شہریوں نے خوب دھلائی کرنے کے بعد چورکو پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں دکان کے کاونٹر سے پیسے نکال کر فرار ہونے والے چور کو عوام نے پکڑ لیا،،جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔شہریوں نے ملزم اسلم کو کھمبے سے باندھ کر اس کی خوب دھلائی کی۔دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے دکان کے گلے سے پیسے چوری کئے تھے جو برآمد کر لئے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر اسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں