سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات صفدر چوہدری کے انتقال پر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنمائوں کا اظہار تعزیت

رہنمائوں نے مرحوم کی دینی ،تحریکی اور سیاسی و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا

پیر 15 جنوری 2018 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سیکریٹری اطلاعات و ڈائریکٹر شعبہ تعلقات ِ عامہ صفدر علی چوہدری کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ، محمد اسحاق خان ،مسلم پرویز ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مرحوم کی دینی ،تحریکی اور سیاسی و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ وہ ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔صحافیوں ،کارکنوں اور ذمہ داران میں بے حد مقبول تھے ۔مرحوم نے اپنی ساری زندگی دعوت ِ دین کی ترویج اور قامتِ دین کی جدو جہد میں صرف کر دی ۔ان کی شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں