سندھ اسمبلی کا اجلاس، متعدد ارکان نے سندھ اسمبلی کی پرانی بلڈنگ کے حوالے سے تاریخ اور اپنی یادوں کو دہرایا
اجلاس میں ممتاز ترقی پسند دانشور اور ایم کیو ایم کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور ڈیفنس میں پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے نوجوان انتظار احمد اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
پیر 15 جنوری 2018 22:45
(جاری ہے)
سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ تمام ارکان اسمبلی اجرک اور ٹوپی پہن کر آتے۔ ہم تمام ارکان کو سندھ اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دے سکتے ہیںتاکہ سندھ کی ثقافت کا بول بالا ہو۔
ہم اس طرح متحد ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ قائد اعظم کی نشست پر بیٹھے ہیں۔ قائد اعظم نے ہمیں نئی زندگی دی ۔اس عمارت کی تاریخی حیثیت ہے۔پرانے ایوان میں ارکان ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں ہیں۔ نئے ایوان میں سب ایک دوسرے سے دور بیٹھتے ہیں۔ پرانے ایوان میں کسی روٹھے کو منانا ہو تو اپنی کرسی سے بیٹھ کرہی منا سکتا ہوں ۔ نند کمار کو تو یہاں سے ہی منالوںگا ۔ قائم علی شاہ کی بزلہ سنجی سے ایوان میں قہقہہ لگا ۔ ایم کیو ایم کے رکن رؤف صدیقی نے کہا کہ سید قائم علی شاہ اور سید سردار احمد کے دل جوان ہیں ۔ ان کی عمر کے ساتھ ان کے علم کی جوانی پر ان کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ٹوپی ثقافتی علامت ہونی چاہئے ۔ سرکاری ٹوپی نہیں ہونی چاہئے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن مراد علی شاہ سینئر نے کہا کہ میں 1972 ء سے سندھ اسمبلی میں رکن کی حیثیت سے آ رہا ہوں ۔ وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے ۔ میں نے یہاں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کے رکن نندکمار نے کہا کہ اسمبلی کی پرانی عمارت میں کبھی کبھی اجلاس ہونے چاہئیں ۔ اس سے پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یار خان نے کہا کہ میں اسی پرانی بلڈنگ کی گیلری میں بیٹھ کر سوچتا تھا کہ کیا کبھی میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے ایوان میں بیٹھوں گا ۔ 12 مرتبہ الیکشن لڑ کر ضمانت ضبط کروائی ۔ 13 ویں دفعہ ایوان میں آنے کی خواہش پوری ہوئی ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ 1952 ء میں ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے اس اسمبلی کو دیکھنے آیا تھا ۔ یہ اس وقت پاکستان کی قانون ساز اسمبلی تھی ۔ پہلے اسمبلی بلڈنگ بندر روڈ پر ہوتی تھی ۔ بعد میں یہاں منتقل ہوئی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح یہاں قانون ساز اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بیٹھتے تھے ۔ #کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت