ْکراچی،گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس کا کومبنگ آپریشن تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

منگل 16 جنوری 2018 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں رات گئے پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا ، کومبنگ آپریشن غیرملکی افراد کی تلاش کے لیے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں متعدد جھگیوں کی تلاشی لی گئی، 400 سے زائد افراد کے شناختی کوائف چیک کئے گئے۔آپریشن میں 80 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، تلاشی کے بعد تمام افراد کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں