کراچی ،موبائل اسمگلنگ اسکینڈل ، کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار افراد نے اسمگلرز کی مدد کی ، تین مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ڈپٹی کلیکٹرکسٹم

منگل 16 جنوری 2018 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) موبائل اسمگلنگ اسکینڈل میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرکے اسمگلروں کی معاونت کے الزام میں الحمد انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے کنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دوافراد کوگرفتار کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ ہارف سے موبائل اسمگلرز کی معاونت کے الزام میں آل حمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے کنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

گرفتار ہونے والوں میں مینجر مہدی شیروانی بھی شامل ہے۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عمران رسول کے مطابق گرفتار افراد نے اسمگلرز کی مدد کی ۔ تین مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ کسٹم اپریزمنٹ نے 14 جنوری کو ہونے والی کارروائی میں ایک ارب مالیت کے موبائل فونز برآمد کئے تھے ۔ جو مس ڈکلریشن کے زریعے منگوائے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں