قصور واقعہ درندگی کی انتہاہے،

انسانیت سے گری ہوئی حرکت کرنے والے کوقانون کی گرفت میں لا کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے ،حافظ احمد علی

منگل 16 جنوری 2018 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء)جمعیت علماء اسلام(س) کے جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہاہے کہ قصور واقعہ درندگی کی انتہاہے،جس کسی نے بھی انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی ہے اس کو قانون کی گرفت میں لا کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات قصور میں پہلے بھی رونماہو چکے ہیں لیکن حکومت وقت نے اپنی آنکھوں پر پٹی باند رکھی ہے ،حکمرانوں کے ضمیر مر چکے ہیں ،بے حس ہو چکے ہیں ،احساس کا مادہ سرد پڑ چکا ہے ۔

لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ،آ خر کب ننھی معصوم کلی کو انصاف ملے گا ،تمام پاکستان کی عوام اس واقع پر سراپا احتجاج ہیں۔انہوں کہاکہ جمعیت علماء اسلام چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس لینے پر پر امید ہے کہ ننھی معصوم زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں