سپریم کورٹ کا وی آئی پی موومنٹ پر صرف 2 منٹ کیلئے سڑک بند کرنے کا حکم

منگل 16 جنوری 2018 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے شہر میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران صرف دو منٹ کے لیے سڑک بند کرنے کا حکم دید یا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتہ 13 جنوری کو وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اب تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ وی آئی پی موومنٹ کیلئے بلیو بک کا قانون موجود ہے اسی قانون کے تحت اقدامات کیے جائیں اور باور کرایا جائے کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اگر سڑک بند ناگزیر ہے تو صرف 2 منٹ کیلئے سڑک کو بند کیا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی ہوئی تو عدالت پھر اس کا نوٹس لے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں