اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںآئی کیپ نے اے ایف سی اور رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ ، ونٹر 2017 کے نتائج کا اعلان ..

آئی کیپ نے اے ایف سی اور رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ ، ونٹر 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) نے اسسمنٹ آف فنڈامینٹل کمپیٹنسیز (اے ایف سی )ایگزامینیشن اینڈ رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ (پی سی ایس سی، ون) ونٹر 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحانات گزشتہ ماہ منعقد ہوئے تھے۔ نتائج کے مطابق اے ایف سی امتحان میں 1685 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 1195 امیدواروں کو مستقل کریڈٹس کا حقدار اور 788 کو رائٹنگ اسکلز ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

آئی کیپ نے اے ایف سی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں میں میرٹ سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے ہیں۔ میرٹ ایوارڈ زحاصل کرنے والوں میں فنکشنل انگلش میں محمد علی سید ولد محمد اختر حسین ، محمد عمر عمران ولد عمران احمد اور سید محمد سعد بن ارشد ولد ارشد سمیع، بزنس کمیونیکیشن میں اقصیٰ بنت محمد رؤف، کوانٹیٹو میتھڈز میں سعد بن سہیل ولد محمد سہیل اسماعیل جبکہ آئی ٹی کے تعارف میں نورالعین بنت کامران رضا جعفری شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں