سابق ڈائریکٹر انفارمیشن قربان علی پیرزادہ انتقال کر گئے، سیکریٹری اطلاعات کا اظہار تعزیت

منگل 16 جنوری 2018 18:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق ڈائریکٹر قربان علی پیرزادہ انتقال کر گئے ہیں، مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے شدید علیل تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں قربان پیر زادہ کے انتقال پر سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطاء سومرو، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں اور تمام افسران و دفتری عملے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں