ٹریکٹر سبسڈی کیس میں گرفتار3ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا گیا

منگل 16 جنوری 2018 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریکٹر سبسڈی کیس میں گرفتار3ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔منگل کو کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹریکٹر سبسڈی کیس میں گرفتار 8ملزمان کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے بیلا روس سے درآمد ٹریکٹرز پر سبسڈی کے نام 23کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ۔عدالت نے تین ملزمان شہزاد ریاض ،عبدالرشید اور شوکت حسین کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس اور پانچ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔ملزمان کو گزشتہ روز ضمانت کی منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن نے حراست میں لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں