انتظار قتل کیس، ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر برطرف

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) انتظار قتل کیس میں ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کی قلعی بھی کھول دی ہے۔پولیس کی اندھی گولیوں کا نشانہ بننے والے انتظار کے قتل کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔ واقعہ کے بعد اپنے لاڈلے اہلکاروں کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کرنے والے ایس ایس پی اے سی ایل سی خود ہی عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔

ایس ایس پی مقدس حیدر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھی کئی تفتیشی مشکلات کو آسان کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول انتظار کی کار بخاری کمرشل مارکیٹ سے خیابان اتحاد کی جانب جا رہی تھی۔ پہلے موڑ پر 2 پرائیویٹ گاڑیوں میں موجود اہلکاروں نے گاڑی بلاک کی اور پھر اسے جانے کا اشارہ کیا۔انتظار نے گاڑی تھوڑی ریورس کی اور خیابان اتحاد کی جانب دوڑائی۔ روڈ کی جانب جاتے ہوئے سامنے سے 2 موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گاڑی کو کلیئر قرار دینے والے پولیس اہلکار نے بھی بدحواسی میں فائرنگ کر دی اور یوں انتظار کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں