ہما را طر ز معا شرت ایک طو یل عر صے سے ظلم کی چکی میں پستاچلا آ ر ہا ہے،کشور زہرا رکن قومی اسمبلی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) ایم کیو ایم پا کستا ن کی ر کن را بطہ کمیٹی و ممبر قو می اسمبلی کشو ر زہرا نے کہا ہے کہ یہ ہما ر ی کم نصیبی ہے اور معا شر ے کے لئے ایک بہت بڑا المیہ بھی ہے بچے جو کسی بھی ملک کا وہ اثا ثہ ہو تے ہیں جن پر ایک اچھے مستقبل کا انحصا ر ہو تا ہے لیکن ہما را طر ز معا شرت ایک طو یل عر صے سے ظلم کی چکی میں پستاچلا آ ر ہا ہے ۔

یہ با ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ما ں با پ خو د غر بت کے ہا تھو ں تنگ آ کر اپنی اولا دو ں کو فرو خت کر تے ر ہے ہیں ۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سما جی تنظیم وومن ڈولپمنٹ فو ر م اور بلد یہ اعلی کو ر نگی ٹا ئو ن کے اشترا ک سے ہو نے وا لے آ گہی پرو گرا م " بچے سب کے سا نجھے " کے عنوا ن سے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بچو ں کی ایک بڑ ی تعدا داو نٹو ں کی دو ڑ کے لئے بھی اسمگل کی جا تی ر ہی ہے جس میں معصو م بچے گر کر ہلا ک بھی ہو ئے ہیںاور بعض پسما ند ہ علا قو ں کے ر ہنے وا لے غر یب ما ں با پ اپنے بچو ں کو شہر ی علا قو ں کے گھرو ں میں کا م کا ج کے لئے بھیج د یتے ہیں اور سال بھر کا ایڈوا نس لے کرخو د وا پس چلے جا تے ہیں ایسے میں جنسی تشدد کے علا وہ طیبہ جیسے سینکڑو ں واقعا ت رو نما ہو جا تے ہیں انہو ں نے کہا کہ بچو ں کو جنسی تشدد جیسے گھنا ئو نے فعل کر کے اور بہو دہ فلمیں بنا کر بیرو ن دنیا فرو خت جا ر ہی ہیں ۔

کشو ر زہرا نے کہا کہ ایسے مجر مو ں کے لئے کو سخت سزا ئیں بھی لا ز می ہیںلیکن معا شر ے کے افرا د بھی اپنے بچو ں کی حفا ظت کا بیڑا اٹھا ئیں اور سا تھ ہی وہ تدا بیر بھی اختیا ر کر یں جس سے اس نو عیت کے وا قعا ت کا خا تمہ ہو سکے۔وومن ڈولپمنٹ فو ر م کی صدر ہیر سو ہو نے کہا کہ ہمیں دو سر و ں کے بچو ں کو بھی اپنے ہی بچو ں کی طر ح سمجھنا چا ہئیے ۔ ر کن صو با ئی اسمبلی سند ھ نا ہید بیگم نے بھی معا شر ے میں وا لدین اور بچو ں میں آ گہی کی ضرو رت پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں