ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر کونوٹسز جاری

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل،سائبر کرائم سرکل ودیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھپلوٹو کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل ناظم اقبال کو ایف آئی اے حکام 27 دسمبر 2017 سے ہراساں کررہے ہیں۔ایف آئی آئی حکام کی جانب سے میرے موکل کو جرم کی نوعیت بتائے بغیر ہراساں کیا جارہا ہے۔وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے انکے موکل کا موبائل فون بھی تحقیقات کی غرض سے ضبط کررکھا ہے۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل، سائیبر کرائم سرکل ودیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں