صوبائی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے بیلاروس ٹریکٹر اسیکنڈل میں گرفتار 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) صوبائی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے بیلاروس ٹریکٹر اسیکنڈل میں گرفتار 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔جمعہ کو صوبائی انسدادبدعنونی کی عدالت میں اینٹی کرپشن کے ہاتھوں بیلا روس ٹریکٹر اسیکنڈل میں گرفتا 3 ملزمان ٹھیکدار شہزاد ریاض، عبدالرشید اور شوکت حسین کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت سے تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کیا۔عدالت کے روبرو ملزم شہزاد ریاض سمیت 8 ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر وکلائے صفائی نے دلائل مکمل کئے۔عدالت نے 22 فروری کو سرکاری وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کیس میں عدالت اب تک 50 سے زائد ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کرچکی ہے۔ملزمان پر ٹریکٹر دآمد کرنے اور سبسڈی کی سہولت میں جعل سازی کرنے کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں