جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالے مبینہ اغواکار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا

جمعہ 19 جنوری 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے مبینہ اغواکار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے فاضل مجسٹریٹ کے روبرو محمود آباد پولیس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم مراد کو پیش کیا۔فاضل مجسٹریٹ کے دوبرو متاثرہ بچی کو بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچی نے مبینہ اغواکار کی فاضل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالت میں موجود ملزم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس نے شور مچایا۔انکے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ ہونے پر ملزم مراف کو عدالتی تحویل پر جیل روانہ کیا۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں