کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عباد کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عباد کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی رحمت اللہ مورو کی عدالت میں شاہ فیصل کے علاقے میں نوجوان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے مجرم عباد پر مقتول فیصل کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں عمرقید کی سزا سنائی۔فاضل جج نے مجرم عباد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔مجرم ضمانت پر تھا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔واضح رہے کہ مجرم نے 12مئی 2009 کو شاہ فیصل کے علاقے میں عابد علی نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں