نئی بریل پرنٹنگ مشین کی افتتاحی تقریب کل ہوگی ،عرفان صدیقی مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 19 جنوری 2018 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) نیشنل بک فانڈیشن کے زیر اہتمام نئی بریل پرنٹنگ مشین کی افتتاحی تقریب کل( ہفتہ)2018 سہ پہر 3:30 بجے نیشنل بک فانڈیشن (ریجنل آفس )لیاقت نیشنل لائبریری میںمنعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے مشیر عرفان صدیقی ہیں اس موقع پر نیشنل بک فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ،صدرآرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ اور دیگر مہمانان اس تقریب میں اظہار خیال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں