کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا عدنان پاشا گرفتار

ملزم نے شارع فیصل پر سرعام ہوائی فائرنگ کی تھی ، قریبی ساتھی کی نشاندہی پر رینجرزنے گرفتارکر لیا، ذرائع

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) راچی میں شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کر کے گرفتاری کا چیلنج کرنے والے عدنان پاشا کوگرفتارکرلیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق عدنان پاشا کو جامعہ کراچی کے قریب سے رینجرز نے گرفتارکیاہے،تاہم گرفتاری کے بارے میں پولیس لاعلم ہے۔ پولیس کے مطابق عدنان پاشا کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز نے ملزم عدنان پاشا کو جامعہ کراچی کے قریب سے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔عدنان پاشا کی گرفتاری سے پولیس لاعلم ہے۔ ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضی کے مطابق عدنان پاشا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تاہم کامیابی نہیں ملی ہے ۔ عدنان پاشا کے رشتے داروں اور دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں۔جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب عدنان پاشا نے اپنے موبائل فون سے شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے اور پولیس کو گرفتار کرنے کا چیلنج دیا تھا ۔ میڈیا پر عدنان پاشا کی قانون شکنی کی وڈیو آنے پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں