اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی،سابق پولیس اہلکارکا قتل، ملزم کا اعترافی بیان

کراچی،سابق پولیس اہلکارکا قتل، ملزم کا اعترافی بیان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2018ء)کراچی کے علاقے کورنگی ویٹاچورنگی کے قریب سابق پولیس اہلکارکوقتل کرنے والے ملزم نے اپنا اعترافی بیان دیدیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

ملزم کرم دین عرف ملو کے مطابق سابق پولیس اہلکار اشرف تنولی کوڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا، پتا نہیں تھا کہ اشرف تنولی سابق پولیس اہلکار ہے، روکنے کی کوشش پر اشرف تنولی موٹرسائیکل سمیت گرگیا تھا، اس نے اپنا پستول نکال کر ہم پرفائرنگ کردی۔

ملزم کرم دین نے بتایا کہ اس نے اشرف تنولی کوگولیاں ماریں اوراس کا پستول لیکرفرارہوگیا، ملزم کے مطابق وہ ایک مہینے سے ساتھیوں سمیت وارداتیں کررہا ہے، اس کا تین ساتھیوں کا گروپ ہے، پولیس اہلکارکے قتل سے پہلے قتل کی کوئی واردات نہیں کی۔کرم دین نے بتایا کہ وہ اسلحہ ملزم لعل خان سے لیتے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں