رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں 316 کلو سونا درآمد

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) رواں مالی سال7 ماہ میں پاکستانیوں نے 316 کلو سونا درآمد کرلیا،جبکہ سونے کی درآمد پر 12 کروڑ 84 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 1 ارب 36 کروڑ ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق دیگر اشیا سمیت سونے کی درآمد میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے جبکہ اعداوشمار کے مطابق جنوری 2018 میں 28 کلو سونا درآمد کیا گیا، جو دسمبر دوہزار سترہ میں 69 کلو کے مقابلے 25 فیصد زائد ہے۔

اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری2018 میں 316 کلو سونا درآمد کیا گیا، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں252 کلو کے مقابلے 64 کلو زائد ہے۔رواں مالی سال کی7 ماہ میں پاکستانیوں نے سونے کی درآمد پر 40 فیصد اضافی رقم لگائی، جو 1 ارب 36 کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں