سندھ بار کائونسل کے 2018 کے الیکشن،وزیر قانون سندھ کا حمایت یافتہ پینل کامیاب

مخالفین کچھ بھی کرلیں پر آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی،وزیرقانون سندھ ضیا الحسن لنجار

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) سندھ بار کائونسل کے 2018 کے الیکشن میں وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار کا حمایت یافتہ پینل کامیاب ہوگیا،کامیاب ہونے والوں میںیاسر عرفات بلا مقابلہ چیئرمین، صلاح الدین گنڈاپور وائس چیئرمین،لالا یاسین بابر اور دیگر بھی بنا مقابلے کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیرقانون ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ وکلا برادری کا اعتماد ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی قانون کی حکمرانی کے لئے کوشاں ہے۔

پیپلزپارٹی ہی ہمیشہ وکلا برادری کے مسائل حل کرتی آئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہر مشکل وقت میں وکلا برادری کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلا برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔عام انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔ وزیر قانون نے کہا کہ مخالفین کچھ بھی کرلیں پر آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں