غلام محمد خان کو سندھ گیمز کی وینو کمیٹی کا کنوینر نامزد ،سندھ گیمز وینو کمیٹی کا پہلا اجلاس 28فروری کوطلب

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کو سندھ گیمز کی وینو کمیٹیKPTمحترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کا کنوینر نامزد کیا ہے کمیٹی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منیجر اسپورٹس کرنل (ریٹائرڈ ) سید بصیر عالم ،سیکریٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن شاہد مسعود ،کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کے نمائندے کے علاوہ عبدالرحیم بلوچ اور عظیم احسان شامل ہیں کمیٹی کا پہلا اجلاس مورخہ 28فروری 2018بروز بدھ کے پی ٹی محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس پر صبح 11بجے منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں