میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ قوتیں سینیٹ اور عام انتخابات کے التوا کی کوششیں کر رہی ہیں،علی اکبر گجر

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو تجربنات کا ایندھن بنا نے کی کوششیں ملکی سلامتی کے لئے خطرات کا باعث بن سکتی ہیں، عوام کے حق رائے دہی اور ووٹ کی اہمیت کو بلڈوز کرنے سے پاکستان "بنانا اسٹیٹ" بن جائے گا ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری کی بجائے جتھوں اور گروہوں کی حکمرانی کا رواج تقویت پائے گا.

خدشہ ہے کہ ملکی سیاست میں تبدیلیوں کا سونامی جمہوری نظام کو بہا کر لے جا سکتا ہی.، تیزی سے جنم لینے والی صورتحال کو دیکھ کرنظر نہ آنے والی قوتوں کا کھیل عام شہری کی سمجھ میں بھی آرہا ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ قوتیں سینیٹ اور عام انتخابات کے التوا کی کوششیں کر رہی ہیں.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنا نا ممکن ہوچکا ہی. پاکستان کا جمہوری نظام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوگا. ریاست کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے والے ماضی کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں. سینیٹ کے انتخابات کے بارے میں الیکشن کمشن کے فیصلوں سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کا بیانیہ پروان چڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی مقبول قیادت اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے دور رکھا جا سکی.

میا ں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بغیر پاکستان کی سیاست میں کوئی جمہوری عمل نہ عوام تسلیم کریں گے نا ہی دنیا میں ایسے کسی انتظام کو پذیرائی مل سکے گی. موجودہ عالمی حالات اور مشرق وسطی کے بعد واحد مسلم ایٹمی قوت پاکستان پر دنیا کی نگاہیں خطرات کاپیغام ہیں جن کا مقابلہ میاں محمد نواز شریف جیسی زیرک اور تجربہ کار قیادت ہی کر سکتی ہی. علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگانے کے بعد ملک دشمن قوتوں کی نظر پاکستان میں سیاسی بے چینی کو بڑھانا ہے تاکہ ریاست کے جمہوری نظام کو تتر بتر کر کے شام عراق لبیا اور مصر جیسے حالات پیدا کر کے مداخلت کا بہانہ بنایا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں