پروین رحمٰن کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) بنادی گئی جوکہ واقعے کی ازسر نو تحقیقات کرے گی،اس سے قبل متعدد مرتبہ تحقیقاتی کمیٹیاں بنائی گئیں لیکن اب تک قتل کے اصل محرکات سامنے نہیں آسکے ، محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق 13 فروری کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مکتوب لکھا گیا جس میں جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ، اسی خط کی بنیاد پر محکمہ داخلہ نے جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم بنادی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کا چیئرمین ایس ایس پی ویسٹ کو بنایا گیا ہے جبکہ ان سمیت دیگر آٹھ ارکان میں حساس اداروں کے ارکان کے علاوہ رینجرز ، سی ٹی ڈی اور ایف آئی اے کا بھی ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی کا رکن ہوگا ، نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کو 15روز میں محکمہ داخلہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں