پیر آباد میں لڑکی سے زیادتی کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار،اورنگی ٹاؤن سے لڑکا بازیاب

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) انویسٹی گیشن پولیس نے پیر آباد میں کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہونیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مومن آباد سے اغوا کیے جانیوالے بچے کو بھی بازیاب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہونے والے ملزم سعید عرف ببلو ولد رئیس احمد کو گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ وہ 7 سالہ کمسن لڑکی کا کزن ہے اور اسے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا دریں اثنا مومن آباد کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 سالہ محمد سلمان کو بازیاب کرلیا جبکہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

کمسن لڑکا مومن آباد کے علاقے میانوالی کالونی سے 15 فروری کی صبح سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے والد یونس نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی اور پولیس کو بتایا تھا کہ دوپہر میں منظور نامی شخص کا فون آیا تھا کہ تمھارا بیٹا میرے قبضے میں ہے اور اگر پولیس کو اطلاع دی تو بچے کو قتل کر دونگا ، اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم کے مغوی لڑکے کے والدین سے گھریلو مراسم ہیں جس پر پولیس نے ملزم کے 2 بھائیوں کو بھی شامل تفتیش کرلیا بعدازاں پولیس نے کمسن سلمان کو بازیاب کرالیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں