اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،منظم ..

مچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،منظم گروہ کے 3ارکان گرفتار، بچے بازیاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2018ء) مچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،پولیس نے منظم گروہ کے تین ارکان کوگرفتارکرکے بچوں کو بازیاب کرا لیا،پولیس نے تین رکنی گروہ کو عدالت میں پیش کردیا۔ گزشتہ روز تھانہ ڈاکس پولیس کے انوسٹی گیشن پولیس انسپکٹر راجہ انصار انور نے کم سن بچوں کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار عبدالغنی،مصطفیٰ اورعبداللہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا،اس موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ تینوں ملزمان کا منظم گروہ ہے ملزمان ساحل سمندر پر سیروتفریح کی غرض سے آنے والے بچوں کو اغوا کرتے تھے،بچوں کو مچھلیوںکا شکارکرنے کا جھانسہ دیکر اغواکرتے تھے،لانچ میں بٹھا کر کھلے سمندر میں لے جاتے تھے۔

(خبر جاری ہے)

کئی روز تک یرغمال بنا کر زیادتی کرتے تھے،بچوں کے اغوا کے متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ، بچوں کے اغواکی شکایت بڑھتی جا رہی تھی جس پر انویسٹی گیشن ٹیم نے سخت کارروائی کی،مچھلیوں کا شکار کرکے واپس آنیوالی لانچ پر چھاپہ مارا ،متعدد بچوں کو بازیاب کرا لیا،گروہ کے تین ارکان ماہی گیروںکو گرفتارکیا گیا،دوران تفتیش ملزمان کے منظم گروہ نے جرم کا اعتراف کیا،بچوں کاطبی معائنہ کرایا گیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی بھی ثابت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں