پاکستان فلاحی کاموں میں دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

سالانہ تقریب سے وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، علامہ مظفر شاہ،حاجی حنیف طیب کا خطاب

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ قوم میں تعلیمی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان فلاحی کاموں میں دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے، اگر مستحقین غرباء لوگوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا جائے تو انسانی زندگی کی بقا ممکن نہیں،انسانی خدمت ھی گویا وہ عمل ہے، جس سے ان نوجوانوں کے مستقبل کی اہمیت اور انکی قدروں کی بقا ممکن ہے ۔

جذبہ ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں۔

(جاری ہے)

جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت منعقدہ سالانہ جذبہ سیمپوزیم کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مفتاح اسماعیل نے اس اہم امر کی جانب بھی غوروفکر دیتے ہوئے کہا کہ غرباء عوام کے مستقبل اور انکی تعلیمی کفالت پر اقتدار پر موجود حضرات نے کبھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیاجس پر سید مظفر حسین شاہ قادری گرانقدر خدمات کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،ممتاز سماجی رہنما محقق عالم دین ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید مظفر حسین شاہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مستحقین کی خداری کو پیش نظر رکھتے ہوئے خدمت کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے مگر جب جذبہ اخلاص شامل حال ہوکوئی کام مشکل نہیں رہتا ،موجودہ دور میں غرباء مستحقین کے فلاح کے عمل کو بڑی اہمیت حاصل ہے جو فطری خوشی بخشنے والا عمل جس کے لیے جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ/ منظم صورت میں انسانی خدمات سرانجام دے رھی ھے،قومی درد مندی کے جذبے کے پیش نظرجذبہ ویلفیئر ٹرسٹ مخلصانہ اور پروقار انداز سے مزید شعبوں پر کام کر رھی ھی/ جن میںہاسپٹل / ایمبولینسز اور دیگر اسکول سسٹم شامل ھیںسابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے خطاب کرتے ہے کہا کہ آج متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ امتحانات میں نمایاں مقام اور گولڈ میڈال حاصل کرتے ہیں جو ان کی انتھک محنت کی زندہ مثال ہے ،جذبہ سیموزیم کنونشن میں پیپلزپارٹی ضلع ایسٹ کے صدرمحمد اقبال ساندریاض الرحمن،حاجی افضل چامڑیہ، نعیم الظفر،یحیی پولانی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی اور جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کی پانچ سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیا اور جذبہ اراکین کی گونہ گو صلاحتیوں کی ستائش فرمائی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں